مہنگے حج کے اخراجات 3 اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تیاری

حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بھاری اخراجات قسطوں میں دینے کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی وزارت مذہبی امور کی تجویز کی منظور پر حج اخراجات یکمشت کی بجائے تین اقساط میں ادا کرنے کی سہولت میسر آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہے ، اس اقدام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے ، اس پالیسی کے تحت عازمین حج سے 11 لاکھ روپے تین اقساط میں وصول کیے جائیں ۔

تجویز کے مطابق حج کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے ، قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے ، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کروانا لازم ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button