ڈپٹی کمشنر جہلم کا ماڈل پرائمری سکول سہوترہ کا دورہ، سکول کی بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش کی ہدایت

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا پنڈدادنخان میں ماڈل پرائمری سکول سہوترہ کا دورہ، سکول کی بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش کی ہدایت کی۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ماڈل پرائمری سکول سہوترہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول کی بلڈنگ کی ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version