جہلم میں پانچ سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والا 13 سالہ قاتل گرفتار

جہلم میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، 5 سالہ بچے کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او عاصم محمود گجر اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ بچے عثمان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 13 سالہ قاتل کو گرفتار کر لیا۔

گیارہ روز قبل جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقہ کوٹھا پرانا میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ عثمان کی لاش گھر کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جسے تیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے پانچ سالہ عثمان کو قتل کرنے والے 13 سالہ ملزم عبداللہ کو کر لیا ہے، ملزم مقتول کا قریبی رشتہ ہے۔

13 سالہ ملزم عبداللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول عثمان نے میری ماں کے نام کی گالیاں دی تھیں جس کی وجہ سے اسے قتل کیا ہے۔

Exit mobile version