صفائی میں غفلت برداشت نہیں، نالوں کی فوری صفائی اور عملہ یونیفارم میں ڈیوٹی کرے، آفتاب اشرف

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے یونین کونسل 13 کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جاری اقدامات پر رائے بھی لی تاکہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

معائنہ کے دوران نالوں کی صفائی میں سستی، کھلے پلاٹس میں کوڑا کرکٹ کی موجودگی اور بعض عملے کی جانب سے بغیر یونیفارم ڈیوٹی کرنے جیسے مسائل سامنے آئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کا عمل فوری مکمل کیا جائے، کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے اور تمام عملہ یونیفارم میں ڈیوٹی انجام دے، جبکہ ان علاقوں کا دوبارہ معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version