جہلم: 8 فروری کو عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے، ورکز باہمی مشاورت سے تنظیمی ڈھانچہ مکمل کریں گے، سولو فلائٹ سے آنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ورکرز گروپ کے جنرل سیکرٹری نوید علی نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ورکرز گروپ جہلم میں بنانے کا فیصلہ متفقہ طور پر درینہ کارکنوں کا تھا اور ان کے کیا اغراض و مقاصد ہیں اور یہ گروپ کسی خاص مقصد یا کسی خاص شخص کی راہ کو ہموار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، اس قسم کے سوالات اور الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والے کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں، 8 فروری کو جو ہوا کیسے ہوا سب کو علم ہے، ٹکٹوں کی بندر بانٹ کیسے ہوئی اسکے باوجود ورکرز نے دلجمعی اور محنت سے الیکشن لڑا اور ناقابل یقین ریزلٹ ملے جس پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
نوید علی نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ پاکستانی اپنے حق کے لئے نکلیں جدو جہد کریں اسی کو سامنے رکھتے ہوئے دوستوں نے ورکرز گروپ بنایا تا کہ ضلع بھر سے ورکرز کو اکٹھا کیا جائے اور یکجہتی قائم کی جائے اور وہ کام شروع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز مل کر ان شخصیات کا راستہ روکیں جنہوں نے پارٹی یا عمران خان سے غداری کی، اگر عمران خان ان کو لے بھی لیں پھر بھی ورکرز اپنی یکجہتی باور کروائیں گے کہ اب پارٹی میں وہ نہ ہو گا جس کو آپ اپنے مقاصد کے لئے ورکرز کو استعمال کرسکیں۔وہ پرانے عہدیدار جنہوں نے عہدے رکھتے ہوئے مشکل وقت میں کام نہیں کیا اور ڈر کر گھروں میں بیٹھے رہے ان کو دوبارہ نا آزمایا جائے دلیر اور نڈر دلیری کی بنیاد پر عہدے کی زمہداری سونپی جائے۔
