خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوز ضلع، ڈی ایس پی ٹریفک، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم کے افسران سمیت ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز کو تمام تھانہ جات میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی، ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی پی او جہلم نے خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بروقت اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز سے کہا کہ وہ اس پر سخت نگرانی کریں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

اس دوران ڈی پی او جہلم نے انچارج خدمت مراکز، میثاق سینٹر اور تحفظ مراکز کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرنے کا کہا۔ انہوں نے محکمانہ احتساب کے لیے پولیس افسران کو خود کو تیار رکھنے اور کرپشن و شہریوں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کی روشنی میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا اس کا مقصد ہر خاص و عام کو بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ہے۔

Exit mobile version