دینہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی کارروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button