پنڈدادنخان: پرائمری سکول منڈی محمد صدیق کے مین راستے کی حالت زار، انتظامیہ خاموش

پنڈدادنخان: گورنمنٹ پرائمری سکول منڈی محمد صدیق کے مین راستے کی حالت زار، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
منڈی محمد صدیق ، کوٹلہ شاہ کمیر اور کلیوال کا واحد گورنمنٹ پرائمری سکول جس میں سینکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں لیکن مین راستے پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے راستہ خراب ہونے سے بچوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ شاید ابھی تک الیکشن کی تھکاوٹ نہیں اتار پائے اور اس وجہ سے اس راستے میں الیکشن سے پہلے بھی شاید کوئی خاکروب یا سینیٹری ورکرز چکر لگانا مناسب نہیں سمجھتے، اس گندے راستہ سے روزانہ گزرنے والے مرد وخواتین کی بڑی تعداد بھی شدید اذیت کا شکار ہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون سمیت مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس علاقہ میں نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر بنانے اور صفائی کے مناسب اقدامات کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اہل علاقے کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔



