ڈپٹی کمشنر جہلم کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں نگہبان راشن پیکج تقسیم کا دورہ

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں نگہبان راشن پیکج تقسیم کا دورہ، پیکج کی تقسیم کے طریقے کار اور مستحق خاندانوں کے ریکارڈ کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں میں راشن پیکج کی تیاری اور تقسیم کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس پیکج کو مستحق خاندانوں تک پہنچانے میں کوئی روکاوٹ در پیش نہ آنے دیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی جہلم کو راشن پیکج میں شامل اشیاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے پیکج کی اشیاء کے معیار اور مقدار کو چیک کرتے ہوئے بہترین اشیاء کی خریداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



