جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مبینہ طور پر ہتھیائی گئی 2 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
