منشیات کیس کا فیصلہ، مجرمہ حلیمہ سعدیہ کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوہاوہ: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرمہ کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھانہ سوہاوہ میں درج منشیات کے مقدمہ نمبر 577/24 بجرم CNSA 9(2)6 کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرمہ حلیمہ سعدیہ کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

سال 2024 میں سوہاوہ پولیس نے مجرمہ حلیمہ سعدیہ کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا اور مقدمے میں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی بھرپور پیروی کے نتیجے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے عدالتی فیصلے کو پولیس کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس کا بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم نے مقدمے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button