جہلم کے ریسکیورز پورے جوش اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر رضوان نصیر

جہلم: بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریسکیو 1122 جہلم کے ریسکیو سٹیشن، سٹور روم اور کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی مہارت کا جائزہ لیا۔

بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیورز سے ملاقات کی اور کہا کہ جہلم کے ریسکیورز پورے جوش اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز اپنی ڈیوٹی کو خدمت و عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور لوگوں کی دعائیں لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button