جہلم میں جادہ چوک سروس روڈ پر تجاوزات سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم کے علاقے جادہ چوک سروس روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ پر دکانداروں نے اپنا سامان سروس روڈ پر سجا رکھا ہے، جس کے نتیجے میں پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بااثر دکانداروں کی جانب سے سروس روڈ پر قبضہ جما لینے کے باعث راستہ انتہائی تنگ ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کے سبب بیشتر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ حادثات کے خدشات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لیے بنائی گئی تھی، مگر تجاوزات نے اس کا اصل مقصد ہی ختم کر کے رکھ دیا ہے۔

اہلِ علاقہ اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر جہلم، انچارج پیرا فورس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو مسائل مزید گھمبیر صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button