دینہ میں چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور رقم برآمد

دینہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔



