ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، خصوصاً شہری علاقوں میں نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کی بہتری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

وہ شاندار چوک اکرم شہید پارک کے باہر جاری سیوریج نالے کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے ڈی سی جہلم کو سیوریج لائن کی تنصیب اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالے کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور تاجروں کی شکایات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

میثم عباس نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور تمام کاموں میں اعلیٰ معیار کے مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ شفافیت اور معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کے دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور شہری سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button