سردار سلیم حیدر خان کی گورنر شپ میں پنجاب میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہو ں گے، پیپلز پارٹی جہلم

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر، پی پی پی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری مرزا عبدالغفار، نمبردار چوہدری اورنگزیب اور مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود نے ایک مشترکہ بیان میں سابق وفاقی وزیر، پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔
بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کی گورنر شپ میں صوبہ پنجاب میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہو ں گے اور صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔



