منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 14 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 424/23 بجرم CNSA 9(1)3D تھانہ دینہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم منظور عرف جھوری کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید با مشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

مجرم منظور عرف جھوری کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مؤثر انٹیلیجنس اور کارروائی کے بعد مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کروایا۔ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب انویسٹیگیشن اور مقدمے کی پیروی کرنے والی پولیس اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کے تعاون سے جہلم کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button