پلاسٹک بیگز پر پابندی پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے، تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل بنائیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے خصوصی اجلاس میں ہدایت کی کہ 5 جون تک آگاہی مہم چلا کر تمام متعلقہ افراد کو یہ باور کرایا جائے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد آپ کا نقصان نہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے نسلوں کو محفوظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موثر آگاہی مہم کے بعد جو تاجر، دوکاندار یا کاروباری افراد حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں ان کو پھر قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

اجلاس میں محکمہ ماحولیات، انڈسٹریز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Exit mobile version