پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم میں ٹریفک قوانین کے بارے بریفنگ سیشن کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم رضا حسین اعوان کی سرپرستی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ مختلف سکولز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ سیشنز کے انعقاد سے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں طالب علموں کے لئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر جہلم نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

پرنسپل ادارہ ہذا نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے اقدامات کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button