عید الاضحیٰ کے تینوں ایام ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال مثالی رہی

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی سربراہی میں عید الاضحیٰ کے تینوں ایام ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال مثالی رہی۔
ڈپٹی کمشنر نے عید الاضحیٰ کے رو ز شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرجہلم، اسسٹنٹ کمشنردینہ ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسر ضلع کونسل، چاروں تحصیلوں کے سی او ایم سیز، افسران اور صفائی عملہ کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ورکرز نے عید الاضحیٰ کے تینوں دن مسلسل انتھک محنت کی بدولت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا،ضلع جہلم کا ہر شہری اور میڈیا نمائندگان بھی ضلع کی صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے بہترین انتظامات پرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکریہ اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں اور یونین کونسلز میں عید کے تینوں ایام میں 1890میٹرک ٹن آلائشیں اٹھا کر سائنٹفک بنیادوں پر تلف کی گئی ،سڑکوں، قربان گاہوں اور مارکیٹس سمیت گلی محلوں و دیگرجگہوں کو پانی سے دھویا گیا ۔آلائشیں تلف کرنے کے ساتھ ساتھ شہرکی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شدید ترین گرمی کے موسم میں ٹیم ورک کے ذریعے غیر معمولی محنت کرکے شہر سمیت ضلع بھر کو زیرو ویسٹ کرنے پر تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق اور لائق تحسین ہے۔



