پنڈدادنخان میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معیز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Exit mobile version