پنڈدادنخان: ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹ آفس پنڈدادن خان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کرنل شاہد پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈدادنخان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر نے کہا کہ اس جدید دور میں پوسٹ آفس کا کام محدود ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود الحمدللہ پوسٹ آفس شہریوں کو تیز ترین ڈاک سروسز کے ساتھ ساتھ مزید سروسز میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
اس موقع پر کرنل شاہد نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے پنڈدادن خان شہر میں ڈاک کے عالمی دن کو یاد رکھا اور اس دن کی اہمیت کو ترجیح دی۔ باہر کی باتوں میں ٹائم ضائع کرنے کی بجائے اپنے ادارے کے کاموں کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ اپنے ادارے کو اپنے سلوگن کے مطابق یعنی خدمت، دیانت، امانت کے الفاظ کو یاد رکھے اور انہی الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام سر انجام دیں۔ یعنی خدمت کے جذبے، دیانت داری کے ساتھ اور لوگوں کی امانت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام کریں تو آپ کا اور آپ کے ادراہ کا نام روشن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا عملہ آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اور انہیں صحیح گائیڈ لائن فراہم کریں تاکہ وہ جہاں بھی جائے وہ لوگوں کو بتائے کہ میں پنڈدادن خان پوسٹ آفس میں گیا تھا، وہاں جہاں کر بہت خوشی ہوئی، فلاں فلاں شخص بڑے اخلاق سے پیش آیا۔
تقریب کے اختتام پر کرنل شاید اور حافظ عبدالستار آزاد نے پوسٹ آفس عملے کے ساتھ کیک کاٹا۔ پوسٹ ماسٹر اظہر نے تقریب میں شرکت کرنے پر صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
