این ایچ اے جی ٹی روڈ کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کام کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے، سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت، سیوریج سسٹم کی بہتری اور حادثات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہنگامی بنیادوں پر کام کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے پر سڑکوں کی حالت زار، سیوریج سسٹم کے مسائل اور حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی سی جہلم کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہائی وے پر مسافروں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روڈز کی بروقت مرمت اور حادثات کی وجوہات کو کم کرنے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button