پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

جہلم: محکمہ تعلیم اسکولزپنجاب نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اسکولزپنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوا کرے گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ ا سکولوں میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی۔ ایوننگ شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگی اور ایوننگ شفٹ کی چھٹی کی ٹائمنگ 4 بجے ہوا کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں میں ایوننگ شفٹ کی چھٹی 5 بجے ہوا کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button