مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما کرنل (ر) زاہد شیرازی کی نواز شریف سے ملاقات

لندن: کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم نےخصوصی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ضلع جہلم کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ۔
کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کو ضلع جہلم میں پارٹی کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہ کیا اور تمام وجوہات پر تفصیلی بات کی ۔
انہوں نے پارٹی کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں۔ میاں نواز شریف نے ان تجاویز کو سراہا اور کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نائب صدر پاکستان مسلم(ن) کو پارٹی کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
خصوصی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔



