جہلم پولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش، امدادی سرگرمیاں جاری

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس سیلاب متاثرین کی امداد اور تحفظ کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں میں پولیس اہلکار ہمہ وقت متحرک نظر آ رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے اور ریسکیو سرگرمیوں کو موثر بنانے کے لیے پولیس فورس الرٹ ہے۔

پولیس اہلکار مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ "سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنا اور ان کی جان بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس فورس چوبیس گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے تاکہ متاثرین تک بروقت مدد پہنچائی جا سکے۔”

جہلم پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں گشت، ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں بھی مسلسل مصروف ہے تاکہ عوام کو ہر قسم کی سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی ضرورت کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں تاکہ مدد فوری ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button