اینٹی رائٹ ڈرل کورس؛ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائینز جہلم میں اینٹی رائٹ ڈرل کورس میں شامل پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

پولیس افسران نے لااینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے، مظاہریں و بلوائیوں کے خلاف نمٹنے کے لیے خصوصی دستے نے پیشہ ورانہ محفوظ کارروائی، شہریوں کو موقع سے محفوظ طور پر نکالنے اور سرکاری تنصیبات اور عوامی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی رائٹ ڈرلز کو بروئے کار لانے کا مظاہرہ کیا۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ ان مشقوں کا مقصد امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور ریاست کے اثاثہ جات اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button