دینہ میں تجاوزات کے خلاف دوبارہ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر کی دوکانداروں کو 2 دن کی مہلت

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے شہر میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مین بازار اور ریلوے روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران غیر قانونی تجاوزات ختم نہ کرنے والے دوکانداروں کو دو روز کی مہلت دے دی گئی، بصورت دیگر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار میں قائم تجاوزات کا معائنہ کیا اور پہلے سے لگائے گئے نشانات پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کو فوری طور پر، دو دن کے اندر ختم کیا جائے ورنہ انتظامیہ بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

صفاء عابد نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور نالوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق میونسپل عملے سے تفصیلات حاصل کیں۔ بعدازاں انہوں نے ریلوے روڈ کا بھی دورہ کیا جہاں غیر قانونی تجاوزات پر سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ہیڈ کلرک میاں سہیل اور تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button