علمی اور اخلاقی زبوں حالی کے اس دور میں خانقاہی تربیت اور تصوف کا احیاء ضروری ہے، ڈاکٹر واجد پیرزادہ

حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ اور مخدوم عبد الرشید حقانیؒ کے ملک کے طول و عرض سے آئے خانوادوں کے زیر اہتمام ‘ تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان ‘ کا اجلاس ان خانوادوں کے ملتان کے بعد سب سے بڑ ے مرکز پیل پیراں ضلع خوشاب میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیل پیراں کے علاؤہ ملتان ‘ مخدوم رشید’ آستانہ سلطان ایوب قتال رح’ دنیا پور ‘ میلسی ‘ بھیرہ شریف’ پیر دا کھارا ‘کرولی پیران’ سرکال مایرء ‘ کلس شریف ‘ پیر بھچر’ پوڑ میانہ حسن ابدال’ مالمولہ ایبٹ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر آستانوں کے علاوہ اسکاٹ لینڈ سے وفود نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر تہنیتی پیغامات کے سلسلے میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مخدوم محمد جاوید ہاشمی، ایمبیسیڈر پیر امیر علی شاہ، تنظیم کے سرپرست طارق محمود پیرزادہ اور لندن سے تنظیم کے یورپی کوآرڈینیٹر خورشید احمد ہاشمی اور دیگر زعماء خاندان نے تنظیم سادات بنی ھاشم کے قیام اور اسکے اصلاحی اور رفاہی پروگرام ‘ تسبیح ‘ کے اجراء پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان کے امیر ڈاکٹر واجد پیرزادہ کی خدمات اور عزم کو خراج پیش کیا۔

اجلاس سے امیر تنظیم کے علاؤہ تنظیم کے نائب امیر مخدوم ڈاکٹر شاہد بہار ہاشمی صاحب، مخدوم ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ، تنظیم کے سیکرٹری جنرل پیر فہیم اعظم، چیف کوآرڈینیٹر لیاقت ھاشمی، ممبر فنانس زین ہاشمی، تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات مخدوم سلیم قریشی، مخدوم ڈاکٹر ذاکر حسین اور اجلاس کے منتظمین پیر الحاج یونس شاہ، پیر عبد القیوم شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم سادات بنی ھاشم پاکستان کے امیر ڈاکٹر واجد پیرزادہ نے کہا کہ علمی اور اخلاقی زبوں حالی کے اس دور میں خانقاہی تربیت اور تصوف کا احیاء ضروری ہے تاکہ معاشرتی اصلاح اور قومی یگانگت کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آج دونوں خانوادوں کے ملک کے طول وعرض سے آئے زعماء اپنے خاندان کی علمی اور روحانی وراثت کے احیاء ‘ امامت ‘ سیادت اور تربیت کی ذمہ داریاں کا احساس کرتے ہوئے ایک نئے عزم صمیم کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ اس علمی اور اخلاقی زبوں حالی کے دور میں خانقاہی تربیت اور تصوف کے احیاء معاشرتی اصلاح اور قومی یگانگت کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں ملک کے طول و عرض سے آئے زعماء اور وفود کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version