سوہاوہ: پرائمری سکول بھوجو موڑہ کے اساتذہ کی ترقی اور ٹرانسفر، پر تکلف دعوت کااہتمام

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ میں چوہدری ساجد محمود،محمداسماعیل اور شاہدمحمود کی پروموشن اور محمدرضاکی بڑاگواہ مرکز سے ٹرانسفرکے سلسلہ میں دعوت کااہتمام کیاگیا۔
دعوت میں گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں، پرائمری سکول تتروٹ، پرائمری سکول مٹھین، پرائمری سکول مہر وارث، پرائمری سکول بڑاگواہ، پرائمری سکول گھنومیرا، پرائمری سکول پنڈ گل اندازاں سمیت دیگر بڑاگواہ مرکز میں شامل پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔
ہیڈماسٹرآصف محمود بھوجوموڑہ سکول اور جملہ سٹاف نے تمام دیگر سکولوں سے آنے والے اساتذہ اکرام کا استقبال کیا،پھول نچھاور کئے۔ ماسٹر آصف محمود کی جانب سے ہرسال پارٹی کااہتمام کیاجاتاہے۔
ترقی پانے والے اساتذہ اکرام نے بھوجوموڑہ سکول کے اساتذہ کاشکریہ اداکیا اور مزید کہا کہ یہ یادیں ہمیشہ یاد رہاکریں گے جو ہم سب ایک ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔ وقت کا کوئی پتہ نہیں کل کون ہوگا۔ پچھلے سال ماسٹر عبدالغفار ہمارےساتھ پارٹی میں تھے لیکن اس سال دنیامیں نہیں رہے۔ ہمیں ترقی پانے کے بعد بھی یہی پرائمری حصہ میں یاد رکھاکریں۔
آصف محمود تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔



