پنڈدادنخان میں 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار


پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی بڑی کارروائی، 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
متاثرہ لڑکے کے والد مدعی مقدمہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملزم ارشد نے اس کے بیٹے کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ للِہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مکمل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ ایسے مجرمانہ افعال میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی گھناؤنی حرکت کا سوچ نہ سکے۔



