سوہاوہ: ڈومیلی میں بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے بچے کے ساتھ نا زیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انچارج چوکی کسیال صداقت علی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ابرار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بچے سے کھیتوں میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



