سوہاوہ میں ایک شخص کو قتل اور پانچ افراد کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل ایک شخص کو قتل اور پانچ شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عبدالعزیز نے تقریباً 2 ہفتے قبل فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو زخمی اور 1 شہری کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول کی شناخت صفدر حسین کے نام سے ہوئی تھی جبکہ زخمیوں میں ریحان اصغر،وقاص احمد، طاہر محمود،محمد اختر اور نسرین بی بی شامل ہیں۔
سوہاوہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہومن ریسورس کو بروے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے۔ واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی اور انعام دینے کا اعلان کیا۔



