سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں مرزا عاشق حسین (مرحوم) کے صاحبزادوں مرزا جہانگیر حسین، مرزا تنویرحسین، مرزا توقیر حسین، مرزا ابرار حسین، مرزاکبیرحسین اورحافظ انتظار حسین نقشبندی کی جانب سے 13ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیاگیا۔
محفل پاک کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری کامران شہزاد اور اعجاز صدیقی نے کیا۔ علاقہ ڈومیلی کے نعت خواں حافظ ابرار سیالوی پدھری، چوہدری صغیرعاصی پدھری، حافظ وقاص، حافظ عمرشہزاد مدن، حافظ نعیم شہزاد چشتی گوڑہا، حافظ محسن رضاچشتی اور حافظ عمرفاروق نے بار گاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
نقابت کے فرائض قاری شاہد محمود پدھری نے اداکئے۔ پیرسیدغلام شمس الدین شاہ علی پور، پیرسیدعجائب علی شاہ چھبرشریف، قاری اعجاز صدیقی، قاری کامران شہزاد، علامہ مولانا قاری اللہ دتہ چشتی اور علامہ مولانا قاری محمدتمریز چشتی نے محفل پاک میں شرکت کرکے مختصر خطاب کیا۔
علامہ مولانا پیرسید نعمان صدیق گیلانی مکھڈوی مدارس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ خیابان کرم شہزاد اسلام آباد نے محفل میں شرکت کرکے خصوصی خطاب کیا۔ پیرطریقت رہبرشریعت فخرالسادات پیرسیدسلطان علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف بانی ومہتمم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ہمدانیہ نے بھی خصوصی شرکت کرکے خطاب کیااور دعاکرائی۔
اس موقع پر اہل علاقہ سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
