جہلم میں تجاوزات کا جن بے قابو، پیرا فورس کی کارروائیاں ہوا میں اُڑا دی گئیں

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ گلی محلوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں میں تھڑے، شیڈز، سیڑھیاں اور لوڈر رکشے اب بھی عوام کے لیے مسائل کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کی کارروائیاں صرف کاغذی اور نمائشی نوعیت کی ہیں، جس سے نہ تو تجاوزات کم ہوئیں اور نہ ہی شہریوں کی مشکلات میں کمی آئی۔ تجاوزات نے شہر کو جنگل کا منظر دے دیا ہے اور شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور عملی اقدامات کے ذریعے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔



