پاک، سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سوئٹزر لینڈ: پاک، سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ممتاز عالم دین مفتی عبداللطیف چشتی، صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور یورپ کے مشہور نعت خواں محمد جہانزیب تھے۔
کانفرنس کی نقابت سعید قادری اور توقیر شاہ نے انجام دی ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عمران مزمل نے حاصل کیا ۔
بچوں نے سیرت النبی ﷺ پر تقاریر اور گلہائے عقیدت بحضور خاتم النبیینﷺ پیش کئے ۔ اٹلی سے آئے نعت خواں محمد جہانزیب نے نعت پیش کی۔
کانفرنس میں درو و سلام کا ورد ہوتا رہا۔ بلجیم سے آئے مفتی عبداللطیف چشتی نے سیرت النبی ﷺ پر گفتگو کی اور حضور ﷺ کے کمالات و فضائل بیان کئے۔ آخرمیں سید علی جیلانی نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کرکے اجتماعی دعا کرائی۔


