تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی رول نمبر سلپ جاری کردی

جہلم: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے میٹرک (دسویں جماعت) کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کیلئے طلباء کی رول نمبر سلپ جاری کردیں۔

امتحان کا آغاز یکم مارچ 2024 سے ہوگا، تمام پرائیویٹ طلباء اور سرکاری سکولوں کے طلباء کے لیے امتحانی پرچے میں بیٹھنے کے لیے اپنی رول نمبر سلپس لینا لازمی ہے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کے لیے رول نمبر سلپ حاصل کرنے کیلئے ویب سائٹ کا لنک جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

ریگولر طلباء رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ سکول کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کے طلباء کو امتحانات سے قبل ان کی رول نمبر سلپس ان کے سکول فراہم کر دیں گے۔

BISE راولپنڈی بورڈ رول نمبر سلپ 2024 ڈاؤن لوڈ کریں۔

پرائیویٹ طلباء رول نمبر سلپ راولپنڈی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رول نمبر سلپ 2024 امتحان حاصل کرنے کےلیے کیا کریں

  1. اپنا ب فارم نمبر درج کریں.
  2. داخلہ فارم کے مطابق اپنا فارم نمبر درج کریں۔
  3. اپنا موجودہ امتحانی رول نمبر درج کریں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) نے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں) کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کردی ہے۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے تحت 9 ویں جماعت میٹرک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان منگل 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جبکہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحان جمعہ یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button