ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں کمپیوٹرز آپریٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی قائم

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں کمپیوٹرز آپریٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی قائم کر دی گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب نے ضلع راولپنڈی اور ضلع جہلم کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز میں گریڈ 15 کے کمپیوٹر آپریٹرز کی مبینہ غیر قانونی اپ گریڈیشن اور بھرتیوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) سیکرٹری، سینئر لاء آفیسر شاہد افضل اور راولپنڈی و جہلم کے ڈپٹی ڈائریکٹر (بی اینڈ اے) شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین ہفتوں کے اندر کمپیوٹر آپریٹرز کا مکمل ڈیٹا حاصل کر کے یہ جائزہ لے کہ کن افراد کو سروس رولز 2023 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی یا اپ گریڈ کیا گیا۔

تحقیقات کے بعد کمیٹی نہ صرف غیر قانونی طور پر بھرتی یا ترقی پانے والے افراد کی نشاندہی کرے گی بلکہ ان اقدامات کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کا بھی تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں سخت اقدامات متوقع ہیں تاکہ محکمانہ شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button