پولیس اہلکار منور اقبال کے بھتیجے محمد علی احمد نے کم عمری میں دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

پنڈدادنخان: پنجاب پولیس کے اہلکار منور اقبال سنی کے بھتیجا محمد علی احمد نے کم عمر میں دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ محمدعلی احمد نے مکہ مکرمہ میں پاکستان اور تحصیل پنڈدادنخان کی مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی عوام کے خصوصی دعا کی، عمرہ کی ادائیگی پر دوست احباب عزیز واقارب نے محمد علی احمد کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے پنجاب پولیس کے ہردلعزیز نوجوان ہر لمحہ عوام کی خدمت میں کوشاں رہنے والی شخصیت منور اقبال سنی کے بھتیجا محمد علی احمد نے کم عمر میں دوسری بار عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی۔

عمرہ کی ادائیگی پر محمد علی احمد کو ملک ظہیر احمد اعوان صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان، ملک نئیر اعوان جنرل سیکرٹری ، حافظ حاجی طاہر ارشاد عثمان خان معروف پراپرٹی ایڈوائزر، وسیم وصی سیکرٹری انفارمیشن، محمد اشفاق گوندل ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص، مدثر ملک، میاں اطہر عمران معروف بزنس مین چوہدری اعجاز احمد فیصل اقبال باٹا شوز اور ان کے علاوہ دیگر شخصیات نے مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button