جہلم میں خواتین سے زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی اور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے دو مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایک کارروائی میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کارروائی میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔



