سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے دو ملزمان، شہزاد اور اشتیاق، کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کیا گیا اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ارتکابِ جرم کیا، جس پر قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تھانہ ڈومیلی پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
