ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم حلقہ این اے 60 کے الیکشن آفس کا دورہ، تیاریوں پر بریفنگ لی

جہلم: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا این اے 60 کے الیکشن آفس کا دورہ، آر او اور انتخابی عملہ سے ملاقات، تیاریوں پر بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے این اے 60 کے انتخابی دفتر کا دورہ کیا جہاں آر او ڈاکٹر حسان اور عملہ سے ملاقات کی اور انتخابی سامان کی ترسیل کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام انتخابی سامان کو بروقت متعلقہ پولنگ سٹیشنوں تک پہنچانے اور اس حوالے سے تمام اقدامات بروقت کرنے کی ہدایت کی۔



