کھیوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، لڑکی کو اغواء اور عفت میں خلل ڈالنے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغواء کرنے اور اس کی عفت میں خلل ڈالنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغواء کرنے اور اس کی عفت میں خلل ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی نے کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔



