ڈومیلی پولیس کی بروقت کارروائی، 2 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا شدہ مغوی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

بازیاب ہونے والے مغویان کے لواحقین نے جہلم پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version