سوہاوہ میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 23 سالہ خاتون ڈرائیور جاں بحق

سوہاوہ میں تیزرفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرانے سے 23 سالہ خاتون ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں چکوال موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لالہ موسیٰ سے اسلام آباد جانے والی 23 سالہ خاتون ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار کی رفتار بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے گاڑی ٹرالر کے نیچے جا گھسی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں خوفناک کار حادثہ، تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #sohawa #lalamusa #gujrat #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 23 سالہ انفال کے نام سے ہوئی ہے، جو لالہ موسیٰ کی رہائشی تھیں اور وہ لالہ موسیٰ سے اسلام آباد جا رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔



