طلباء و طالبات کو یونیفارم اور کتابیں فراہم کرنے کیلئے سماجی تنظیموں کی کاوش قا بل تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں مستحق طلباء و طالبات کو یونیفارم، جوتے اور کتابیں فراہم کرنے کیلئے سماجی تنظیموں کی کاوش قابل تحسین ہے جس سے طلباء و طالبات کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا ملے گا اور وہ اپنی تعلیم کی طرف بہتر طریقے سے توجہ دی سکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فارو ق نے گورنمنٹ ہائی سکول جادہ کے طلباء میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن مس کوثر سلیم، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری واجد، سماجی تنظیموں کے نمائندے اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔
ڈی سی جہلم، سی او ایجوکیشن اور دیگر حکام نے طلبا میں یونیفارم تقسیم کئے اور ان کی تمام تر تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے کوششوں کوجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



