جہلم میں تجاوزات کی بھرمار سے شہری مشکلات کا شکار، بازاروں اور گلیوں میں پیدل چلنا محال

جہلم شہر تجاوزات کے بڑھتے ہوئے مسئلے نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ بازاروں، گلی محلوں، اور چوک چوراہوں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک سامان سجا رکھا ہے، جس سے سڑکیں اور بازار جگہ جگہ بلاک ہو چکے ہیں۔

ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں نے سڑکوں کے درمیان ریڑھیاں لگا کر ٹریفک کی روانی میں مزید خلل ڈال دیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر ہمہ وقت رش رہتا ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میونسپل کمیٹی جہلم کا عملہ کبھی کبھار کارروائیاں کر کے "سب اچھا” کی رپورٹ بھجوا دیتا ہے، لیکن تجاوزات کے خاتمے کے لیے کوئی مثبت اور دیرپا اقدامات دیکھنے کو نہیں مل رہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button