ایس ایل ایس کالج اور جہلم چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت، ممبران کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان

جہلم: ایس ایل ایس کالج جہلم اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مختلف تعلیمی سہولتوں کا اعلان کیا گیا۔
تقریبِ تقسیمِ اسناد آئلز آفیشل ٹیسٹ سنٹر ایس ایل ایس کالج میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صدر چیمبر حاجی زاہد حسین بٹ تھے۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں بتایا گیا کہ ادارے کے طلبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ایک طالبہ نے ساڑھے آٹھ بینڈ حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت چیمبر کے ارکان اور ان کے اہلِ خانہ کو مختلف کورسز پر 70 فیصد تک رعایت، امتحانی فیس میں خصوصی سہولت اور بیرونِ ملک تعلیم و سفر کے امور میں نمایاں رعایت فراہم کی جائے گی۔
صدر چیمبر حاجی زاہد حسین بٹ نے ادارے کو طلبہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا، جبکہ سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری سیف ریاض اور وائس پریذیڈنٹ شیخ سعید زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمانانِ خصوصی کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔



