پہلے بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھاتھا اب رہی سہی کسر ایف بی آر نے نکال دی، چوہدری زبیر جمیل

پنڈدادنخان کے دوکانداروں کو ہزاروں روپیہ ٹیکسیز کی ادائیگیوں کے نوٹسسز جاری، عدم ادائیگی کی صورت میں کاروباری مراکز سیل کرنے کی دھمکی، شہر میں انکم ٹیکس نمائندوں کی طرف سے نوٹسسز وصول ہوتے ہی تاجر برادری سیخ پا ہو گئی۔

مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے راہنما چوہدری زبیر جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق حکومت نے عوام کو جیتے جی مارنے کی ٹھان لی ہے، پہلے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار اب ایف بی آر کی طرف سے ہزاروں کے نوٹسسز ،پہلے بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھاتھا اب رہی سہی کسر ایف بی آر نے نکال دی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل کے دونوں اطراف سڑکوں کی تباہ حالی سے کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں، ہر دوکاندار بڑی مارکیٹوں کا مقروض ہو چکاہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی عوام نے یا توقرض اٹھا کر یا گھر کی کوئی چیز بیچ کر اپنی عزت محفوظ کی، اب یہ انکم ٹیکس کے جبری نوٹسسز، ہم قطعی طور پر اس کو رد کرتے ہیں۔

چوہدری زبیر جمیل نے کہا کہ ہم تاجر برادری انکم ٹیکس کے ارباب اختیار کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر کسی دوکاندار کو جبری نوٹسسز وصولی کے دوران ہارٹ اٹیک یا بلڈ پریشر بڑھنے کی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم مجاز اتھارٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گےاور ان بلاجوازٹیکسوں کے خلاف ہر قسم کا احتجاج جس میں شٹر ڈاؤن بھی ممکن ہے کریں گے کیونکہ تاجر برادری پہلے ہی بے روزگاری کی بھوک سے ستائی ہوئی ہے انہیں اپنے اہل و عیال کی کفالت مشکل ہو چکی ہے۔

Exit mobile version