پنڈدادنخان میں دھند کے باعث ریسکیو وین حادثے کا شکار، 2 ریسکیو اہلکار زخمی

پنڈدادنخان میں دھند کے باعث ریسکیو وین حادثے میں 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جلالپور لنک روڈ پر شدید دھند کے باعث ریسکیو 1122 کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک اہلکار کے دانت متاثر ہوئے جبکہ دوسرے اہلکار کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو وین مریض کو منڈی بہاؤالدین اسپتال منتقل کرنے کے بعد واپس آ رہی تھی کہ جلالپور کے قریب دھند کے باعث سامنے سے آنے والی کار کو بچانے کی کوشش میں درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر آر ایچ سی جلالپور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button